گرمیوں میں شہریوں کو پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں ایم ڈی واٹر بورڈ

شہر یوں کو ان کی ضرورت کے مطابق بلا تعطل پانی کی فراہمی کے لیے مو ثر اور جامع اقدامات کیے جائیں۔مصباح الدین فرید.

شہر یوں کو ان کی ضرورت کے مطابق بلا تعطل پانی کی فراہمی کے لیے مو ثر اور جامع اقدامات کیے جائیں۔مصباح الدین فرید. فوٹو: فائل

منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصبا ح الدین فرید نے کہا ہے کہ مو سم گر ما کا آغاز ہو چکاہے شہر یوں کو ان کی ضرورت کے مطابق بلا تعطل پانی کی فراہمی کے لیے مو ثر اور جامع اقدامات کیے جائیں۔


تاکہ شہریوں کو گر میوں کے موسم میں پانی کی کمی کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے ،یہ ہدایت انھوں نے موسم گرما کے حوالے سے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنا نے کے لیے بلائے گئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران افسران کو دیں، اجلاس میں تمام ڈی ایم ڈیز، چیف انجینئرز،زونل چیف انجینئر زو متعلقہ افسران نے شر کت کی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت دیتے ئے کہا کہ موسم گر ما میں پانی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے پانی کو شیڈول کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں منصفانہ ومساویانہ پالیسی کے تحت فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فوری اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story