سانحہ عباس ٹاؤن شہدا سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم وفا منایا گیا
شیعہ اور سنی مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے ،احتجاجی جلسے سے مقررین کا خطاب.
سانحہ عباس ٹاؤن کے شہدا کی یاد میں جائے وقوع پر شمعیں روشن کی جارہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر سانحہ عباس ٹاؤن کے شہدا اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر یوم وفا اور دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، یوم وفا پر پاکستان بھر میں نمازجمعہ کے اجتماعات میں خطبا جمعہ نے ملک میںجاری دہشت گردی اورانتہاپسندی کی پر زور مذمت کی، کراچی میں مرکزی مظاہرہ مسجد مصطفیٰ عباس ٹاؤن میں ہوا جس میں شرکا نے دہشت گردی مردہ باد، انتہا پسندی مردہ باد، شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے لگائے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل سیکر ٹری ناصر شیرازی، علامہ صادق رضا تقوی، مولانا علی انور،اصغر زیدی و دیگر نے کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ سنی اور شیعہ مسلمان مل کر ان کے اور دیگر بے گناہ انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔