وکلا کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
9 مارچ کو اس وقت کے آمر نے عدلیہ پر شب خون مارا تھا اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کردیا تھا،وکلا.
9 مارچ کو اس وقت کے آمر نے عدلیہ پر شب خون مارا تھا اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کردیا تھا،وکلا.فوٹو:فائل
وکلا نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی اور ملیر بار کے صدر اشرف سموں و جنرل سیکریٹری نے آج 9مارچ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 9 مارچ کو اس وقت کے آمر نے عدلیہ پر شب خون مارا تھا اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کردیا تھا،آج جنرل باڈی کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے وکلا بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے گے اور کسی بھی عدالت میں احتجاجاً پیش نہیں ہونگے۔