ملک کی خوشحالی کراچی کے امن سے مشروط ہے
کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جس کی ترقی و خوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوتے ہیں
دوسرے نئے ٹرمینل کے ذریعے مزید 600 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی ترسیل ہوگی ۔ فوٹو : پی آئی ڈی
KARACHI:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں دیرپا امن و امان کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق کا تعاون جاری رہے گا، وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا اور کراچی ترقیاتی پیکیج سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے 2 روزہ دورے پر اتوار کی شام کراچی پہنچنے کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبے کی صورتحال، امن و امان، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت، معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جس کی ترقی و خوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوتے ہیں، بین الاقوامی اہمیت کا حامل یہ شہر ماضی کی غلط پالیسیوں اور سیاسی جماعتوں کی چپقلش کی بھینٹ چڑھ گیا لیکن کراچی آپریشن اور موجودہ وفاقی حکومت کی کاوشوں سے شہر قائد کی ساکھ بحال ہورہی ہے، لیکن اب بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی میں دیرپا امن و امان کیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے صائب ستائش کی کہ وفاق کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت نتائج صوبہ سندھ کو حاصل ہورہے ہیں، معاشی، اقتصادی، تجارتی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بتدریج اضافہ اس کا واضح مظہر ہے۔ لیکن اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ امن و امان کے مستقل قیام اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے بغیر مثبت نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔ امن و امان کے قیام سے معاشی، اقتصادی، تجارتی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور مقامی تاجر بھی جو غیر ملکوں میں سرمایہ کاری پر مجبور ہیں، واپس لوٹ آئیں گے۔
دوسری جانب جدید دور کی معیاری سہولیات بھی عوام کا بنیادی حق ہے، جب کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی عوام کسمپرسی اور بدحالی کا شکار ہیں۔ حکومت کو اس جانب بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے صرف صوبائی و وفاقی حکومت ہی نہیں، بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی و مذہبی جماعتوں، صنعتکار، تاجر اور عوام کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔