کچھوے کی چال اسلام آباد کو منزل تک نہ پہنچا سکی
کراچی وائٹس نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا میچ19رنز سے جیت لیاا
لاہور بلوزکی ٹیم فاٹا کیخلاف19رنز سے سرخرو،حسین طلعت کی نصف سنچری، فوٹو :سوشل میڈیا
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کچھوے کی چال اسلام آباد کو منزل تک نہ پہنچا سکیکراچی وائٹس نے مقابلہ19رنز سے جیت لیا اسد شفیق نے45کی اننگز کھیلی جب کہ ناکام ٹیم کے عرفان اور عمر گل نے3،3پلیئرز کو رخصت کیا۔
دوسرے میچ میں لاہور بلوز کی ٹیم فاٹا کیخلاف19رنز سے سرخرو ہوئی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور نے4 وکٹ پر 177 کا مجموعہ ترتیب دیا، حسین طلعت 68 پر ناقابل شکست رہے،محمد حفیظ31، احمد شہزاد 29اور آغا سلمان 28 رنز ناٹ آؤٹ بنانے میں کامیاب ہوئے، ناکام سائیڈ نے صرف 30 رنز کے سفر میں نصف بیٹنگ لائن گنوانے کے بعد7وکٹ پر 158رنز بنائے،اعزاز چیمہ نے 3شکار کیے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز اسلام آباد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، کراچی وائٹس نے خرم منظور (5) کی وکٹ پہلے اوور کی آخری گیند پر گنوا دی، محمد عرفان نے انھیں وکٹ کیپر محمد نقاش کا کیچ بنوایا، دوسری وکٹ 48 پر گری، اکبر الرحمان (6) کو رضا حسن نے بولڈ کر دیا۔
حارث سہیل کو عمر گل نے 11 تک محدود کرنے کیلیے وکٹ کیپر کا سہارا لیا، دوسرے اینڈ سے تسلسل کے ساتھ رنز بنانے والے اسد شفیق 27 گیندوں پر 45 رنز بنانے کے بعد عادل امین کی گیند پر بولڈ ہو گئے،شاہد یوسف (17) کی بیلز راحت علی نے فضا میں بکھیر دیں، عمر گل نے انور علی (12) کو محمد نقاش کا کیچ بنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد (28) کو بھی بولڈ کر دیا، 19 واں اوور محمد عرفان نے کرایا جو تباہ کن ثابت ہوا، رومان رئیس (7) کو رضا حسن کی مدد سے میدان بدر کرنے کے بعد تابش خان بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہو گئے،ذوالفقار بابر (9) نے بھی رضا حسن کو کیچنگ پریکٹس کرائی، کراچی وائٹس کی پوری ٹیم 148 پر آؤٹ ہو گئی، محمد عرفان اور عمر گل نے 3،3وکٹیں لیں۔
جواب میں اسلام آباد کے اوپنرز نے انتہائی سست آغاز کرتے ہوئے7 اوورز میں 30 رنز بنائے،اگلے اوور میں نعمان انور نے اعظم حسین کو 19 رنز جڑ دیے لیکن ذوالفقار بابر نے34 پر بولڈ کرکے خطرناک عزائم پر پانی پھیر دیا، دوسرے اوپنر شان مسعود (25) اعظم حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 16 ویں اوور تک مطلوبہ رن ریٹ 10 کے قریب پہنچ چکا تھا، سعد علی (25) کو رومان رئیس نے اکبر الرحمان کاکیچ بنوا دیا، سرمد بھٹی (8) انور علی کی گیند پر بولڈ ہوئے، عادل امین (21) تابش خان اور حارث سہیل کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے، اسلام آباد کی ٹیم5 وکٹ پر 129 رنز ہی بنا پائی۔
دوسرے میچ میں فاٹا نے ٹاس جیت کر لاہور بلوز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے آغاز میں ہی امام الحق (1) کی وکٹ گنوا دی، انھیں ثمین گل نے ایل بی ڈبلیو کیا، احمد شہزاد 52 کے مجموعی اسکور پر بولر محمد عرفان کو ہی کیچ دے بیٹھے، اوپنر نے29 رنز بنائے، محمد حفیظ (31) کو احمد جمال نے ایل بی ڈبلیو کیا،پیسر نے سعد نسیم (10) کا کیچ لیتے ہوئے بولر آصف آفریدی کو خوشیاں منانے کا موقع بھی فراہم کیا، حسین طلعت 46 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،،آغا سلمان نے28 رنز بٹورے، لاہور بلوز نے 4 وکٹ پر 177 کا مجموعہ حاصل کیا،فاٹا کے مختار احمد (2)کو اعزاز چیمہ نے وکٹ کیپر عدنان اکمل کی مدد سے دھر لیا، دوسرے اوور میں آغا سلمان نے اویس ضیاکو کھاتہ کھولنے سے قبل ہی بولڈ کر دیا۔
نوید ملک (8) اعزاز چیمہ کا دوسرا شکار بنے، کیچ حسین طلعت نے لیا، پیسر نے حماد اعظم (0) کی بیلز بھی فضا میں بکھیردیں، خوشدل شاہ (9) وقاص احمد اور حسین طلعت کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے، 5 اوورز میں 30 رنز کا سفر کرتے ہوئے آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، سہیل اختر نے مشکل وقت میں پُراعتماد بیٹنگ شروع کی،ریحان آفریدی(16) خالد عثمان کی گیند پر عدنان اکمل کو کیچ دے بیٹھے، آصف آفریدی نے رن آؤٹ ہونے سے قبل37رنز بنائے،سہیل اختر56بالز پر 74رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے کے باوجود ٹیم کا ٹوٹل 158تک ہی پہنچا پائے،اعزاز چیمہ نے3وکٹیں لیں۔