کالعدم تنظیم سے تعلق ہے نہ کوئی سیاسی انڈراسٹینڈنگثناء اللہ
پورا ملک غیر مسلح ہونا چاہیے:سبزواری:شازیہ مری اور انعام نیازی کی ٹودی پوائنٹ میں گفتگو
پورا ملک غیر مسلح ہونا چاہیے:سبزواری:شازیہ مری اور انعام نیازی کی ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل
مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی سیاسی انڈرسٹینڈنگ ہے۔
ہم کسی ایسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے جو کسی بھی دہشتگردی میں ملوث ہو۔ ''ایکسپریس نیوز'' کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ انھوں نے پنجاب حکومت کو 734افراد کی فہرست دی ہے لیکن ہمیں ایسی کوئی فہرست نہیں ملی اور اگر انھوں نے یہ فہرست بھجوائی ہے تو اسکی کاپی دوبارہ بھیج دیں۔ ۔ ملک اسحٰق اور اسکا بیٹا پہلے سے ہی حراست میں ہے۔
اگر اہلسنت والجماعت والے کسی معاملے میں ملوث ہیں تو وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ کارروائی کرے۔ شہباز شریف کے طالبان کے حوالے سے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں ایک قوم کیطرح سوچنا چاہیے اور پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے، پنجاب حکومت میں کچھ لوگ ایسے بیٹھے ہیں جو دہشتگردی کو سمجھ نہیں پا رہے۔ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری نے کہا کہ مجرموں کو آئین اور قانون کے تحت پکڑا جائے، ہم صرف کراچی نہیں سارے پاکستان کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم جو لوگ کہتے ہیں کہ صرف کراچی کو غیر مسلح کرنے سے بات بن سکتی ہے تو ٹھیک ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کے انعام اللہ نیازی نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ طالبان نے پنجاب سے ہاتھ کیسے اٹھایا ہے، رحمٰن ملک ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں، اسوقت ن لیگ کا لشکر جھنگوی سے جتنا تعلق ہے کسی اور کا نہیں ہے، اگر محمد احمد لدھیانوی اور رانا ثناء اللہ کا اتحاد ہے تو مانتے کیوں نہیں۔