وینزویلا ہیوگو شاویز کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

ایرانی صدر احمدی نژاد سمیت 33ممالک کے سربراہان نے شرکت کی.

ایرانی صدر احمدی نژاد سمیت 33ممالک کے سربراہان نے شرکت کی. فوٹو: رائٹرز

وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز کی آخری رسومات جمعے کوادا کر دی گئیں۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سمیت 33ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وینزویلا کے نگراں سربراہ مملکت نکولاس مادْورونے کہا ہے کہ ہیوگو شاویز کا جسد خاکی ابتدائی طور پر7 دن تک محفوظ کر کے ملٹری میوزیم میں دیدار عام کے لیے رکھا جائیگا۔ اس سے قبل لینن، ماؤ اورمن چی ہوجیسے کمیونسٹ رہنماؤں کے جسد خاکی بھی دیدار عام کیلیے رکھے جاچکے ہیں۔




شاویزکی میت کو بدھ کے روز لایا گیا تھا، جس کے بعد وہاں ایک عبادت کا اہتمام کیا گیا جس میں شاویز کے خاندان کے افراد اور مشیروں نے شرکت کی۔ ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا کرشنر، یورو گوئے کے خوسے موخیکا اور بولیویا کے ایوو مورالیس بھی آخری رسومات کے دوران موجود تھے۔ 33 سربراہانِ حکومت میں کیوبا کے صدر راؤل کاسترو اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی شامل ہیں۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رہنما گریگوری میکس اور ولیئم ڈیلیہنٹ نے امریکا کی نمائندگی کی۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ الیاس خاؤا نے جمعرات کو انتخابات کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ آئین کی پیروی کی جائیگی۔ آئین کے تحت 30 دن میں انتخابات کا اعلان ضروری ہے۔ بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شنکو نے ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ہیوگو شاویز کو لاطینی امریکا کا بہادر جنگجو اور انقلاب کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیوگوشاویز ایران کے قریبی دوست تھے۔
Load Next Story