سابق صدر کے غیر آئینی اقدام کیخلاف وکلا نے یوم سیاہ منایا

آمر نے وردی کے زور پر چیف جسٹس سمیت دیگر کو معزول کیا تھا، نعیم قریشی

آمر نے وردی کے زور پر چیف جسٹس سمیت دیگر کو معزول کیا تھا، نعیم قریشی فوٹو: نسیم جیمز

کراچی بار ایسوسی ایشن ، ملیر بار اسیوسی ایشن و دیگر بار ایشوسی ایشنز نے 9 مارچ 2007 کو سابق صدر پرویز مشرف کے غیرآئینی اقدام کے خلاف ہفتے کو یوم سیاہ منایا اور تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

وکلا نے احتجا جاً بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھی اور پرویز مشرف کے غیرقانونی اقدام کی شدید مذمت کی، وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی نہ ہوسکی، جیل حکام نے بھی قیدیوں کو پیشی کیلیے عدالتوں میں نہیں بھیجا تھا تاہم کراچی کے مختلف تھانوں سے گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کیلیے عدالتوں میں پیش کیا گیا تھا اور ملزمان کا ریمانڈ بھی حاصل کیا ہے۔




کراچی بار کے صدر نعیم قریشی نے وکلا کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مشرف کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمر نے عدلیہ پر شب خون مارا اور وردی کے زور پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگرکو معزول کیا تھا۔

کراچی بار نے سب پہلے اسکی مذمت کی تھی اور کراچی کے وکلا نے عدلیہ کی آزادی کیلیے بھر پور تحریک کا آغاز کیا، عدلیہ کے آزادی کے لیے وکلا شہید ہوئے،ملک بھر کے وکلا متحد ہیں ،وکلا کی تحریک سے اب آئندہ کسی آمر کو عدلیہ پر شب خون مارنے کی جرأت نہیں ہوگی، انھوں نے کہا کہ کراچی کے وکلا نے آزاد عدلیہ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیااب کوئی آمرعدالتی نظام کو لپیٹ نہیں سکتا،اس موقع پر کراچی بار کے جنرل سیکریٹری اوردیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
Load Next Story