گلستان جوہرمیں کھارے پانی کی فراہمی درجنوں افراد بیما

شمائل گارڈن میں بچوںسمیت متعدد افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہو گئے۔

شمائل گارڈن میں بچوںسمیت متعدد افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

گلستان جوہر میں مضر صحت پانی کی فراہمی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر شمائل گارڈن،گلستان جوہر بلاک19کے مکینوں نے کہا کہ شمائل گارڈن میں کھارے ومضر صحت پانی کی فراہمی سے درجنوں افراد بیمار ہو گئے ہیں، مکینوں کو گذشتہ کئی ماہ سے مضر صحت بورنگ کا کھارا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔


جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد پیٹ و گردوں کے امراض کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور وہ اسپتالوں میں اپنا علاج کروانے پر مجبور ہیں، حکومت صورتحال کا فوری نوٹس لے، مکینوں نے کہا کہ شمائل گارڈن کے رہائشیوں سے ماہانہ ایک ہزار ورپے مینٹی ننس فیس وصول کی جا رہی ہے۔



لیکن اپارٹمنٹ کی مینٹی ننس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ صحت و صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں، شمائل گارڈن میں میٹھے پانی کی لائن جان بوجھ کر کٹوا دی گئی تاکہ واٹر ٹینکر سے پانی کی خریداری کی جائے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ واٹر ٹینکر سے میٹھے پانیکے بجائے بورنگ کا مضر صحت پانی ٹینکروں میں بھرکر مکینوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ شمائل گارڈن کی یونین کی انتظامیہ مکینوں کی شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے، یونین کے عہدیداران مینٹیننس کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا بیشتر حصہ ہڑپ کر جاتے ہیں، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بد عنوان عہدیداران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Load Next Story