انڈین ویلز اوپن ماریا شراپووا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

اگنیسکا ریڈوانسکا نے امریکا کی کم عمر کھلاڑی ماریا سانچز کو ٹھکانے لگا دیا۔

اگنیسکا ریڈوانسکا نے امریکا کی کم عمر کھلاڑی ماریا سانچز کو ٹھکانے لگا دیا. فوٹو : اے ایف پی/فائل

LONDON:
روس کی عالمی نمبر تین ماریا شراپووا اٹلی کی فرانسیسکا شیوانے کو6-2, 6-1 سے زیر کرکے انڈین ویلز اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

2006 کی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ کھلاڑی نے ہر سیٹ میں شیوانے کی سروس کو تین مرتبہ بریک کیا، وہ اگلے راؤنڈ میں اسپین کی کارلا سوریز نیوارو کا سامنا کریں گی،انھوں نے ہموطن سلویا سولیر ایسپیونسا کو 6-1, 6-1 سے شکست دی۔ پولینڈ کی تھرڈ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا نے امریکا کی کم عمر کھلاڑی ماریا سانچز کو 6-2, 6-1 سے ٹھکانے لگانے میں بہت کم وقت لگایا، ان کا تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا سے مقابلہ ہوگا جنھوں نے ایک سیٹ ہارنے کے بعد اسپین کی انابیل میڈینا گوریجس کو 4-6, 6-3,6-1 سے پچھاڑا۔




روس کی سویٹلانا کزنٹسووا بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،انھوں نے سربیا کی18ویں سیڈ جیلینا جینکووچ کو 0-6,6-2,7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ کزنٹسووا اگلے راؤنڈ میں فرانس کی نویں سیڈ ماریون برٹولی سے پنجہ آزمائی کریں گی، انھوں نے جنوبی افریقہ کی شینلے شیپرس کو 6-3, 6-3 سے شکست دی۔ اس سے قبل پیٹرا کویٹووا نے بیلاروس کی اولگا گوورٹسووا کو دن کے پہلے میچ میں 6-4, 3-6, 6-3 سے ہرایا۔

یوکرین کی لیزا سورینکو نے کازغستان کی یاروسلیوا شویدووا کو 6-1, 3-6, 6-1 سے مات دی۔ دیگر میچز میں اٹلی کی سارا ایرانی نے سخت مقابلے کے بعد اسپین کی لورڈس ڈومنگز لینو کو 6-2, 3-6, 6-3 سے شکست دی، سلواکیہ کی 12ویں سیڈ ڈومینکا سیبلکوا نے رومانیہ کی سمونا ہالپ کو 7-5, 7-6 سے زیر کیا۔
Load Next Story