ڈاکٹر عبد القیوم سومرو حفیظ شیخ کی خالی کردہ نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ نومنتخب سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ نومنتخب سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو فوٹو : اے ایف پی

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوگئے۔


وہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی خالی کی گئی ٹیکنوکریٹ کی نشست پرسینیٹربنے ہیں۔ الیکشن کمیشن دوروز کے اندر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیگا۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب سینیٹرڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔ علاوہ ازیں صدرآصف علی زرداری نے انھیں سینیٹر بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 
Load Next Story