اگلے انتخابات میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی زرداری
تھر کول سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی، سابق صدر،رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم چلانے کی ہدایت
تھرپارکر اورعمرکوٹ کے عہدیداروں کا اجلاس، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا فوٹو : فائل
MARDAN:
سابق صدرآصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی تھرپارکراورعمرکوٹ کا مشترکہ اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں ایم این اے فریال تالپور، نثارکھوڑو، قائم علی شاہپیرآفتاب حسین شاہ جیلانی، نواب یوسف تالپور اور دیگر رہنماشریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اورترقیاتی منصوبوں پر غورکیا گیا۔ جب کہ سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم چلانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کہاکہ عام انتخابات کی تیاری کریں، اگلے انتخابات میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صحت، تعلیم، پینے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔