ڈیرہ غازیخان پنچایتی فیصلے پر3 بچوں کی ماں ’’کالی‘‘ قرار دیکر فروخت

بہنوئی نے میری بہن پر ناجائز تعلقات کا الزام لگاکر کارروائی کی، زرینہ کے بھائی کا موقف.

بہنوئی نے میری بہن پر ناجائز تعلقات کا الزام لگاکر کارروائی کی، زرینہ کے بھائی کا موقف. فائل فوٹو

پنچایتی فیصلے پر 3 بچوں کی ماں کو ''کالی'' قرار دیکر فروخت کردیا گیا۔

تھانہ چوٹی زیریں کے علاقے چٹ ڈگر کے رہائشی محمد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ اسکے بہنوئی امام بخش جندانی نے اپنے رشتے داروں کیساتھ ملکر میری بہن پر ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے اس کو کالی قرار دیکر فروخت کردیا۔ پولیس عدالتی احکام کے باوجود کوئی کارروائی نہیںکررہی بلکہ ملزمان کے ساتھ ملکر ہمیں ڈرا دھمکا رہی ہے۔




''کالی'' قرار دی جانیوالی زرینہ مائی کے ورثا اور بچوں نے آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی بازیابی اور پولیس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story