دھابیجی ترقیاتی کام نہ ہونے پر شہریوں کی بھوک ہڑتال
منتخب نمائندوں کا احتساب نہ کیا گیا تو کراچی پریس کلب کے باہر دھرنادیں گے،الھڈنو بلوچ
6روز گزرنے کے باوجود تاحال حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے مظاہرین کی خبر تک نہیں لی گئی۔ فوٹو: فائل
دھابے جی ٹاؤن میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے جاری بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری۔
حکومتی نمائندوں نے تاحال مظاہرین کی خبر تک نہیں لی،14مارچ کوکراچی پریس کلب کے سامنے دھرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق دھابے جی کے قریب قائم گوٹھ الھڈنو بلوچ،قبول بلوچ گوٹھ اور پنھوں گوٹھ میں گزشتہ5برس سے کوئی ترقیاتی کام نہ ہونے پر مکینوں کی جانب سے بچایو بلوچ اور الھڈنو بلوچ کی قیادت میں6مارچ کو قومی شاہراہ کے قریب کیمپ لگا کر حلقے کی ایم پی اے اور ایم این اے کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال شروع کی گئی تاہم6روز گزرنے کے باوجود تاحال حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے مظاہرین کی خبر تک نہیں لی گئی۔
جس پر مظاہریننے 14مارچ کو کراچی پریس کلب کے سامنے منتخب نمائندوں کی کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر الھڈنو بلوچ،بچایو بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ جب تک منتخب نمائندوں کا احتساب نہیں کیا جائے گا اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔