ارباب رحیم کے استقبال کی تیاریاں ہم خیال وفد دبئی روانہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ13مارچ کو لاہور پہنچیں گے،ٹنڈوباگو سے استقبالی قافلے لاہور روانہ
روانگی سے قبل سائیں بخش جمالی نے بتایا کہ مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ ارباب غلام رحیم 13مارچ کو لاہور ائیرپورٹ پر اتریں گے۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ ہم خیال کی مرکزی رہنما حاجی سائیں بخش جمالی کی قیادت میں 16رکنی وفدڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وطن واپس لانے کے لیے دبئی روانہ ہوگیا۔
وفد میں حبیب اللہ نظامانی،محمد ہاشم دل،تاجر محمد سلام، عزیز اللہ ڈیرو اوردیگر شامل ہیں۔ روانگی سے قبل سائیں بخش جمالی نے بتایا کہ مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ ارباب غلام رحیم 13مارچ کو لاہور ائیرپورٹ پر اتریں گے اور اسی دن شام کو الحمرا ہال لاہور میںپارٹی کے مرکزی کنونشن کی صدارت کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ پر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔دریں اثناء ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے استقبال کے لیے ٹنڈوباگو سے سردار غلام رسول جمالی کی قیادت میں قافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔