مردہ وکٹ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ میں نئی جان ڈال دی
گال ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز قدموں تلے روند دیے، تاریخ کا بہترین اسکور 638 بنالیا
گال ٹیسٹ: بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم ڈبل سنچری کی تکمیل پر خوشی کا اظہارکررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
گال کی مردہ وکٹ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ میں نئی جان ڈال دی، کئی ریکارڈز قدموں تلے روندنے والی مہمان ٹیم اپنی تاریخ کا بہترین اسکور 638 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
کپتان مشفیق الرحیم اپنے ملک کے اولین ڈبل سنچری میکر بن گئے، محمد اشرفل نے کیریئر کے بہترین 190 رنز اسکور کیے جبکہ ناصر حسین نے بھی پہلی سنچری بنائی،2،2 وکٹیں لینے والے 4 میں سے 3 سری لنکن بولرز نے100 سے زائد رنز کی پٹائی برداشت کی۔ پہلی باری میں 68 رنز کے خسارے کا شکار ہونیوالی میزبان ٹیم نے چوتھے روز دوسری اننگز میں1وکٹ پر116 رنز بنا لیے۔ یوں مجموعی برتری48 رنز ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گال اسٹیڈیم کی پچ سے رنز کا سیلاب رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے گذشتہ روز بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، 4 وکٹ پر438 رنز سے نامکمل اننگز شروع کرنے والی سائیڈ جلد محمد اشرفل (190) سے محروم ہو گئی، وہ گذشتہ روز کے اسکور میں محض ایک رن جوڑ کر ہیراتھ کی گیند پر میتھیوز کو کیچ دے بیٹھے۔ یوں267کی شراکت بھی اختتام کوپہنچی۔
مشفیق الرحیم نے ان کی جدائی کا کوئی اثر نہ لیا اور ناصر حسین کے ساتھ حریف بولرز کا صبر آزماتے رہے، اس دوران انھوں نے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا، 106 رنز کی پارٹنر شپ کولاسیکرا نے مشفیق کو200 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے توڑی، انھوں نے321 گیندوں کا سامنا کیا اور22 چوکے و ایک چھکا لگایا۔
ناصر حسین بھی کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے، انھیں 100 رنز پر دلشان نے سنگاکارا کا کیچ بنوایا، پارٹ ٹائم بولر نے الیاس سنی (صفر)کو بھی جلد چلتا کر دیا، شہادت حسین کو 13 رنز پر ایرنگا نے بولڈ کیا جبکہ ابوالحسن 16پر ناٹ آؤٹ رہے،196 اوورز میں 638 رنز پر حریف اننگز کا خاتمہ کر کے سری لنکا نے سکون کا سانس لیا۔
ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور پانچویں اوور کی آخری گیند پرکرونارتنے (3) کو شہادت نے میدان بدر کردیا، دلشان اور سنگاکارا نے اسکے بعد99 رنز کی شراکت سے دن میں مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی، دونوں بالترتیب 63 اور 49 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے،1 وکٹ پر 116 رنز بنانے والی میزبان ٹیم کی مجموعی سبقت48 ہوچکی، منگل کو آخری دن ہونے کے سبب میچ ڈرا ہونے کا امکان روشن ہے۔