انتخابات ہوں یا نہ ہوں دہشت گردی ختم ہونی چاہیے عباس کمیلی

فوج دہشتگردوں کیخلاف سوات جیسا آپریشن کرے جس کی آئین اجازت دیتا ہے.

فوج دہشتگردوں کیخلاف سوات جیسا آپریشن کرے جس کی آئین اجازت دیتا ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہوں یا نہ ہوں مگر دہشت گردی کا خاتمہ ضرور ہونا چاہیے۔

دہشت گردی پر حکمران طبقے کی در پردہ مفاہمت پاکستان نہ کھپے کے عملی پروگرام پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے لہٰذا ملک کی سالمیت کیلیے تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چیف جسٹس اور آرمی چیف میں مکمل مفاہمت ضروری ہے۔




فوج دہشت گردوں کیخلاف سوات جیسا آپریشن کرے جس کی اجازت آئین بھی دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جعفریہ الائنس اور فورم اگینسٹ ان ٹولارنس ٹیٹررسٹ ہیٹر(فیتھ) کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عباس کمیلی نے کہا کہ ملک میں پے در پے سانحات ہوئے ہیں۔

ہم سانحہ عباس ٹاؤن، سانحہ بادامی باغ جوزف کالونی اور سانحہ چشتیہ مسجد پشاور کی پر زور مذمت کرتے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ عباس ٹاؤن اورسانحہ چشتیہ مسجد میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا جائے، توہین رسالت کے مبینہ ملزم کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

 
Load Next Story