لانڈھی میں بم دھماکا بدترین دہشت گردی ہےآفاق احمد

دہشت گردی کا عفریت شہر میں اپنے پنجے مضبوط کر رہا ہے، شاہی سید.

فوٹو : فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی نااہلی نے عوام کی جانی و مالی تباہی معمول بنادی ہے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خرم آباد دھماکے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔




دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے خرم آباد لاندھی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت شہر میں اپنے پنجے مضبوط کر رہا ہے، دہشت گرد مکمل طور سے بے خطر ہوکر مسلسل قانون کے محافظوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، آج شہر بھر میں جاری مسلسل بد امنی کے واقعات قانون نافذ والے اداروں کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، شہر کو اعلانات کے بجائے اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Load Next Story