جامعہ کراچی پہلی بارانتظامی سطح پر المنائی قائم کر دی گئی

وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر نے3 لاکھ روپے دے کر انڈوومنٹ فنڈکا اجراکیا.

جامعہ کراچی المنائی کے قیام پروی سی ڈاکٹر محمد قیصرکو یونیورسٹی رجسٹرارممبرشپ کارڈپیش کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی باریونیورسٹی کی جانب سے انتظامی بنیادوں پرفارغ التحصیل طلبا کی تنظیم''یونیورسٹی آف کراچی المنائی'' کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے۔

اس حوالے سے ایک پروقار تقریب جامعہ کراچی کی سماعت گاہ کلیہ فنون میں پیرکومنعقدہوئی، اس تقریب کے موقع پرجامعہ کراچی کی جانب سے باقاعدہ طورپر''یونیورسٹی انڈوومنٹ فنڈ''بھی قائم کردیاگیا۔


یونیورسٹی انڈوومنٹ فنڈکے قیام کے اعلان کے بعد وائس چانسلرڈاکٹر محمد قیصرنے اس فنڈمیں 3 لاکھ، پیر زادہ قاسم نے50 ہزار، خانم اعجازاور پروفیسرعاقل نے ایک ایک لاکھ جبکہ پروفیسراحمد قادری نے 50ہزار روپے فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔



تقریب سے جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی، رکن سینڈیکیٹ سرداریاسین ملک، خانم گوہر اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین کاکہناتھاکہ جامعہ کراچی نے اپنے فارغ التحصیل طلبا کو بہت کچھ دیا ہے، یونیورسٹی آف کراچی المنائی کے قیام کا مقصد بھی مشکل وقت میں جامعہ کراچی کی ہر طرح سے مدد کرنا ہے اور سابق طالب علموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں باہمی ربط قائم ہوسکے، پروفیسر منصور احمد نے ڈاکٹر محمد قیصر کو یونیورسٹی آف کراچی المنائی کا لائف ٹائم ممبر شپ کارڈ پیش کیا۔
Load Next Story