دھماکے سے تباہ اپارٹمنٹس کاانہدام آج شروع ہوگا
دوبارہ تعمیر کرنے کے حوالے سے علامہ طالب جوہری کی سر براہی میں کمیٹی قائم.
20 روزمیں دوبارہ عمارتیں تعمیر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا، منظور مہدی. فوٹو: اے ایف پی
بم دھماکے میں تباہ شدہ رہائشی اپارٹمنٹس کے انہدام کا عمل باقاعدہ آج سے شروع کیا جائے گا ۔
دھماکے میں تباہ شدہ عمارتیں انہدام اور دوبارہ تعمیر کرنے کے حوالے علامہ طالب جوہری کی سر براہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کی درمیانی سڑک پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے ہولناک بم دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے فلیٹوں کے انہدام اور دوبارہ تعمیر کرنے کے حوالے سے علامہ طالب جوہری کی سر براہی میں5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
، کمیٹی کے ممبران میں منظور مہدی ، ایس ایم نقوی ، علامہ زوہیر عابدی ، سمیت دیگر افراد شامل ہیں ، کمیٹی کے ممبر منظور مہدی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی میں ان کا کام تباہ شدہ عمارتوں کو انہدام اور دوبارہ تعمیر کے کے عمل میں ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں رہائشی اپارٹمنٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے ایک ایک بلاک کے مجموعی طو پر48 فلیٹ اور ان فلیٹ کے نیچے قائم تمام دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں ہیں جنھیں انہدام کر کے تقریباً20 روز میں دوبارہ عمارتیں تعمیر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا ، انھوں نے بتایا کہ اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے انہدام کیے جانے والے فلیٹوں کا ڈیزائن تبدیل نہیں کیا جارہا بلکہ جس طرح فلیٹوں کی عمارت قائم تھیں ویسے ہی دوبارہ تعمیر کی جائیں گی ۔