سویڈن محبت کی شادی کیلئے33سال انتظار کرنے والی شہزادی چل بسی

کنگ گستاف نے شہزادی اور عام لڑکے کے درمیان شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر للیان تنہائی میں رہنے پر مجبور ہوئی

کنگ گستاف نے شہزادی اور عام لڑکے کے درمیان شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر للیان تنہائی میں رہنے پر مجبور ہوئی فوٹو : فائل

سویڈن کی شہزادی للیان جنھوں نے اپنی زندگی کی محبت شہزادہ برٹل سے شادی کے لیے 3 دہائیوں تک انتظار کیا اتوار کو اسٹاک ہوم میں اپنے گھر میں چل بسیں۔


ان کی عمر97برس تھی، یہ بات شاہی محل نے ایک بیان میں کہی للیان ایک شادی شدہ ماڈل تھیں جب ان کی 1943ء میں لندن میں برٹل سے ملاقات ہوئی۔ کنگ گستاف ششم شاہ کے دادا نے شہزادی اور عام لڑکے کے درمیان شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر للیان تنہائی میں رہنے پر مجبور ہوئی۔

33سال بعد1976ء میں جب کارل شانز دہم نے تخت سنبھالا تو انھوں نے دونوں کو شادی کی اجازت دے دی۔ شہزادہ برٹل 1997ء میں 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
Load Next Story