اورکزئی فوجی قافلے پر بم حملے میں کیپٹن سمیت3اہلکار شہید طالبان نے ذمے داری قبول کر لی
قافلہ بلراس جارہاتھا،ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا،گاڑی تباہ،کیپٹن عباس،لانس نائیک رضوان،سپاہی وسیم موقع پرشہید.
علاقے میں سرچ آپریشن، بارودی سرنگیں اور راکٹ گولے برآمد، سوات میں2بم ناکارہ بنادیے گئے، سر کٹی لاش ملی. فوٹو: ایکسپریس
اورکزئی ایجنسی کے علاقہ مامونزئی میں سیکیورٹی فورسزکے ایک قافلے پربارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 3 فوجی شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسزنے علاقے کامحاصرہ کرلیا۔ سرچ آپریشن میں بڑی مقدار میںبارودی سرنگیں اورراکٹ کے گولے برآمد کرلیے گئے ،تفصیلات کے مطابق ڈولانئی کے مقام پرسیکیورٹی فورسز کاایک دستہ پیر کی علی الصبح بلراس جارہا تھاکہ ڈولانئی کے مقام پرپہلے سے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک زورداردھماکہ ہوا۔
جس سے قافلے میںموجودسکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی دھماکے سے گاڑی میںسوارکیپٹن عباس، لانس نائیک رضوان، سپاہی وسیم موقع پرشہیدہوگئے جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے زخمیوں کوبذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ ہسپتال ٹل منتقل کردیاگیا۔بی بی سی کے مطابق پشاور میں فرنٹیئر کور کے ایک ترجمان کے مطابق واقعہ اتوار کوپیش آیا،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جس جگہ حملہ ہوا وہ ماموزئی قبیلے کا علاقہ ہے جوشدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔