سینیٹ2بل کمیٹیوں کے سپردچاویزکیلیے ایک منٹ خاموشی

متحدہ نے دہری شہریت پرالیکشن لڑنے کی پابندی ختم کرنے کیلیے25ویںترمیم جمع کرادی.

متحدہ نے دہری شہریت پرالیکشن لڑنے کی پابندی ختم کرنے کیلیے25ویںترمیم جمع کرادی. فوٹو: فائل

سینیٹ میں پاکستان سائیکلوجیکل کونسل اور کیپیٹل یونیورسٹی کے بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیے گئے۔

پیر کو اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ کی صدارت میں ہوا ۔ سینیٹر حاجی عدیل اور سینیٹر فروغ نسیم نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان سائیکالوجیکل کونسل اور کیپیٹل یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کے بلوں کی منظوری دی جائے .


قائد حزب اختلاف اسحق ڈار نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں طے ہوا تھا کہ جو بھی بل پیش ہوگا وہ منظوری سے پہلے متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائیگا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے دونوں بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرتے ہوئے دو سے تین دنوں میں اپنی رپورٹس ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، ارکان نے جمہوریت کیلیے ہوگو چاویز کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم نے دہری شہریت پر الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ کے حق کیلیے آئین میں 25 ویں ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا ۔ سینیٹر طاہر مشہدی کی جانب سے جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کی ذیلی شق ایک کے پیراگراف سی میں بیرون ملک کی شہریت کا اضافہ کیا جائے۔
Load Next Story