مبارک دن خون کی ہولی کھیلنے والے اسلام دشمن ہیں عمران خان
دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف
پختونخوا میں پولیس کی پیشہ ورانہ بنیادوں پر تشکیل نو بارآور ثابت ہورہی ہے،عمران خان۔ فوٹو:فائل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مبارک دن کے آغاز پرخون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔
عمران خان نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشت گردی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں جب کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے فوری جوابی کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ مبارک دن کے آغاز پرخون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں، رحمۃ العالمین کی ولادت کے باسعادت کے دن سفاکیت کا منصوبہ بنانے والے حقیقی دشمن ہیں، آپریشن میں حصہ لینے والے ریپڈ ریسپانس یونٹ کے جوان زبردست تحسین کے مستحق ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پختونخوا میں پولیس کی پیشہ ورانہ بنیادوں پر تشکیل نو بارآور ثابت ہورہی ہے، انتہائی خطرناک حملے کو ممکنہ طور پر کم ازکم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے جب کہ بڑے جانی نقصان سے بچانا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کے حقیقی ذمے داروں تک رسائی کیلیے جامع تحقیقات کی جائے، شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
دریں اثنا آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔