امریکا سعودی عرب اور ترکی کی پشاور میں دہشت گردی کی شدید مذمت
پاکستان کے ساتھ انسداددہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھا جائے گا، امریکی قونصلیٹ
ترکی نے بھی پشاور میں دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کی۔ فوٹو: فائل
امریکی حکومت نے زرعی انسٹیٹیوٹ پشاور پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلیے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاہے۔
پشاورمیں امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری پیغام میں کہاگیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی فوری صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ انسداددہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پشاور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی کی دعا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ترکی نے بھی پشاور میں دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کی۔