پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا ریاض پیر زادہ

سیاسی آدمی ہوں، سب سے رابطے رہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ ن لیگ چھوڑ رہا ہوں

میں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ نواز لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جارہا ہوں؛فوٹوفائل

BEIJING:
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے۔


اتوار کو قومی بائولنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پرمیاں ریاض حسین پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر قدرے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں، سب سے رابطے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ نواز لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جارہا ہوں۔
Load Next Story