حکومت رانا ثنا کو بچاتے اقتدار گنوا دے گی اشرف جلالی
صوبائی وزیر قانون کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، حکومت نے غفلت کی تو سڑکوں پر نکلیں گے، چیئرمین تحریک لبیک
صوبائی وزیر قانون کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، حکومت نے غفلت کی تو سڑکوں پر نکلیں گے، چیئرمین تحریک لبیک ۔ فوٹو؛ فائل
تحریک لبیک کے چیئرمین اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، حکومت رانا ثنا کو بچاتے بچاتے پورا اقتدار گنوا سکتی ہے۔
پیر حمید الدین سیالوی کی طرف سے صوبائی وزیر قانون کے استعفے کے مطالبہ کو 2 روز کیلیے موخر کیے جانے کے بعد اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ12اکتوبر کو لاہور پریس کلب کے سامنے اپنی گرفتاری سے قبل میڈیا کی موجودگی میں رانا ثناء اﷲ کے بارے میں جو شرعی فتویٰ دیا تھا ملک بھر کے مستند مفتیانِ کرام اس کی حمایت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے تو بندہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی اپنا مؤقف ثابت کرنے کو تیار ہے۔