ہنگامہ اور مارپیٹ کا الزام رکن سندھ اسمبلی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ

مقدمات میں شادی لان کے مالک اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حاجی انور رضا سمیت دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے

مقدمات میں شادی لان کے مالک اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حاجی انور رضا سمیت دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
سمن آباد پولیس نے شادی لان کو مسمار کرنے کے دوران مداخلت، مار پیٹ اور ہنگامہ کرنے کے الزام میں رکن سندھ اسمبلی سمیت دیگر افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔

سمن آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی میں واقع شادی لان کو مسمار کرنے کے دوران مداخلت، مار پیٹ اور ہنگامہ کرنے کے الزام میں رکن سندھ اسمبلی شادی لان کے مالک سمیت دیگر نامعلوم کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔


ایس ایچ او عامر عالم نے بتایا کہ مقدمات میں شادی لان کے مالک اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حاجی انور رضا سمیت دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سمن آباد تھانے کے ہیڈ محرر مقصود نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپے مار کارروائیاں رات گئے تک جاری تھیں۔
Load Next Story