سینٹرل جیل کے فیملی کوارٹرز میں آتشزدگی

سینٹرل جیل کے فیملی کوارٹرز میں آتشزدگیک کا واقعہ پیش آیا۔

سینٹرل جیل کے فیملی کوارٹرز میں آتشزدگی

سینٹرل جیل میں قائم فیملی کوارٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث گھریلو سامان خاکستر ہوگیا ، واقعے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قائم فیملی کوارٹر میں آگ لگ گئی ، کوارٹر میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے سپرنٹنڈنٹ نذیر شاہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں ،خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔

آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی، آتشزدگی کے باعث گھریلو سامان خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوسکی ہے۔
Load Next Story