ہاکی ورلڈ الیون 10 جنوری کو پاکستان آئے گی

ورلڈ الیون میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، ہالینڈ، اسپین اور بیلجیم کے اسٹار پلیئرزشامل ہوں گے

ہال آف فیم ایوارڈ تقریب بھی سجائی جائے گی،فوٹو:فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا، مہمان ٹیم 10 جنوری کو پاکستان آنے کے بعد کراچی اور لاہور میں میچز کھیلے گی جب کہ ہال آف فیم ایوارڈ تقریب بھی سجائی جائے گی۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، ہالینڈ، اسپین اور بیلجیم کے اسٹار پلیئرز سے مزین ہاکی ورلڈ الیون 10 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، پہلا میچ 12 جنوری کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی

ورلڈ الیون کے دورہ کے موقع پر ہال آف فیم تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی جس میں غیرملکی اسٹار پلیئرز کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ کیلیے پی ایچ ایف کو گرین سنگل دیا تھا۔
Load Next Story