موٹر وے پولیس نے نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کرنیوالے3 ملزمان کو گرفتارکرلیا
موٹروےپولیس نےتعاقب کےبعد3ملزمان احمدعلی خاصخیلی،غلام شبیرخاصخیلی اورندیم خاصخیلی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا.
موٹروےپولیس نےتعاقب کےبعد3ملزمان احمدعلی خاصخیلی،غلام شبیرخاصخیلی اورندیم خاصخیلی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا. فوٹو: فائل
KARACHI:
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران نے نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، میاں بیوی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر عدنان الحق نے بتایا کہ غلام مصطفی سوریو اور سکندر علی کنڈیارو میں ہائی وے پٹرولنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے وہاں سے گزرنے والے نوبیاہتا جوڑے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، موٹر وے پولیس کے تعاقب کرنے پرملزمان نے ان پر بھی فائرنگ کر دی۔
موٹر وے پولیس نے تعاقب کے بعد 3 ملزمان احمد علی خاصخیلی، غلام شبیر خاصخیلی اور ندیم خاصخیلی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے کنڈیارو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ نوبیاہتا جوڑے چن خاصخیلی اور کلثوم خاصخیلی کو بھی حفاظتی تحویل میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے ڈاکٹر ولی اﷲ نے پولیس پارٹی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسنادکا اعلان کیا ہے۔