پاک ایران گیس لائن ترقی کی طرف اہم قدم ہے ثروت اعجاز

توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو مسترد کر کے ہی آگے کی طرف بڑھا جا سکتا ہے، ثروت اعجاز.

توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو مسترد کر کے ہی آگے کی طرف بڑھا جا سکتا ہے، ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کی ترقی کی طرف اہم قدم ہے۔


توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو مسترد کر کے ہی آگے کی طرف بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان اس وقت امن وامان اور معیشت کے حوالے سے جن پیچیدہ مسائل اور سنگین مشکلات کا شکار ہے اس کا حل شفاف اور غیر جانبدار انتخابات میں ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر ملیر ،شاہ فیصل کالونی سے آئے ہوئے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پریشان حال عوام کی نگاہیں آنے والے انتخابات پر مرکوز ہیں۔
Load Next Story