امریکی پابندیاں لگیں توپاکستان دہشت گردی کیخلاف تعاون ختم کردیگا
سیاسی وعسکری قیادت نے پابندیوں پرامریکاکومنہ توڑجواب دینے کافیصلہ کرلیاہے،ذرائع
سیاسی وعسکری قیادت نے پابندیوں پرامریکاکومنہ توڑجواب دینے کافیصلہ کرلیاہے،ذرائع فوٹو: فائل
امریکامیں پاکستانی سفیرشیری رحمن پاک ایران گیس پائپ لائن کاسنگ بنیادرکھے جانے کی تقریب میں شرکت کے بعداسلام آبادپہنچ گئیں،شیری رحمٰن سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی قیادت کے تحفظات سے آگاہ کریں گی ۔
جس کے تناظرمیں پاکستان امریکی دباؤکے مقابلے کیلیے اپنی حکمت عملی ترتیب دے گا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق شیری رحمٰن نے صدرزرداری کوامریکی حکام کے اس منصوبے پرردعمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، شیری رحمن ایک دو روزمیں وزیراعظم،وزیرخارجہ اوراعلیٰ فوجی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔
جس میں امریکی دباؤکے مقابلے کیلیے پاکستانی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت نے امریکاکی طرف سے پابندیاں لگانے کی دھمکی کامنہ توڑ جواب دینے کافیصلہ کیا ہے اورپاکستان کی طرف سے بھی امریکاپرواضح کیا جا رہاہے کہ پاکستان پرکوئی پابندی لگائی گئی تو پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکا سے ہر طرح کا تعاون ختم کر دے گا اور پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تمام سہولیات بھی ختم کر دی جائیں گی۔