سندھ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کامرحلہ مکمل
مختلف ناموں پر غور کیاگیا،نام کااعلان15مارچ کوکیاجائیگا،اہم اجلاس آج ہوگا
مختلف ناموں پر غور کیاگیا،نام کااعلان15مارچ کوکیاجائیگا،اہم اجلاس آج ہوگا فوٹو: فائل
سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کیلیے پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔
صوبے میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان15مارچ کوکیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کیلیے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے اتحادی، اپوزیشن اور دیگر جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے نگراں سیٹ اپ کے لیے عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی صوبائی قیادت سے بھی طویل مشاورت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مشاورت کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
اس مشاورت میں نگراں وزیراعلیٰ کیلیے مختلف ناموں پر غور کیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیوایم کے رہنما سید سرداراحمد نے بھی گذشتہ روز سندھ میں نگراں سیٹ اپ کیلیے مسلم لیگ(ف) اور نیشنل پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں اور ان رابطوں میں نگراں سیٹ اپ پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
جس میں نگراں سیٹ اپ کے لیے حتمی مذاکرات ہوں گے۔ اس اجلاس میں اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کیلیے2متفقہ ناموں کافیصلہ کرے گی۔ یہ نام اپوزیشن لیڈرسید سرداراحمد وزیراعلیٰ سندھ کو دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان حتمی مشاورت14مارچ کو ہی ہوگی اور15مارچ تک باہمی مشاورت سے سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔