سانحہ لاہورکے ذمے دارکیفرکردار تک پہنچیں گے وزیر اعظم
پوری قوم کوصدمہ ہوا،متاثرین کے وفدسے گفتگو،پی اوایف واہ کے700 ملازمین مستقل.
پوری قوم کوصدمہ ہوا،متاثرین کے وفدسے گفتگو،پی اوایف واہ کے700 ملازمین مستقل. فوٹو : فائل
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے جوزف کالونی، بادامی باغ لاہور کے افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مسیحی برادری کو یقین دلایا ہے کہ ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انھوں نے یہ بات منگل کو جوزف کالونی سے تعلق رکھنے والے مسیحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سیّد آصف ہاشمی کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر پال بھٹی اوراکرم مسیح گل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اس واقعے پر صدمہ اور افسوس ہوا ہے جس میں غیر مسلم بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کسی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ کمیونٹی کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعظم نے واقعے کے بعد فسادات میں جاں بحق ہونیوالی ایک خاتون کے ورثا کیلیے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ کابھی اعلان کیا علاوہ ازیں وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نے سوڈان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کاعزم کررکھا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ کیاجائیگا۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی،سیاسی اور تاریخی رشتے ایک عرصے سے استوار ہیں۔ وہ سوڈان کے وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعواد احمد الفاز کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ دریں اثنا وفاقی حکومت نے پی او ایف واہ فیکٹری کے700 کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر مستقل کر کے اسکا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔