آئی ایم ایف کی بے نظیرپروگرام میں توسیع پر تعاون کی یقین دہانی
مشن وفدکا بی آئی ایس پی سیکریٹریٹ کا دورہ، سیکریٹری نے پروگرام پر بریفنگ دی
مشن وفدکا بی آئی ایس پی سیکریٹریٹ کا دورہ، سیکریٹری نے پروگرام پر بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل
آئی ایم ایف مشن نے بی آئی ایس پی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایم ایف مشن کی پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن نے گزشتہ روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔ آئی ایم ایف مشن نے سیکریٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی اور بی آئی ایس پی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری اعلامیہ میں آئی ایم ایف کے وفد نے مقررہ تمام اہداف کے حصول کا جائزہ لیا تاہم اس موقع پر آئی ایم ایف کی جانب سے کیے گئے جائزے میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو ''انتہائی تسلی بخش''قراردیا گیا تھا۔