پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام تنظیم  کا ممبر منتخب

گزشتہ ہفتے ہیگ میں ایشیا گروپ کے ارکان نے پاکستان کواوپی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن تقررکرنے پراتفاق کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ہیگ میں ایشیا گروپ کے ارکان نے پاکستان کواوپی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن تقررکرنے پراتفاق کیا تھا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کوکیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل کارکن منتخب کرلیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اوپی سی ڈبلیو کی کانفرنس آف اسٹیٹ پارٹیز نے فیصلے اور ایشیا گروپ سے مزید 3 ملکوں انڈونیشیا، ایران اورعراق کی ایگزیکٹو کونسل کی ممبرشپ کیلیے توثیق کردی ہے۔


واضح رہے کہ 1997ء میں اوپی سی ڈبلیو کے قیام سے لیکر آج تک پاکستان کو ایگزیکٹو کونسل کی مسلسل رکنیت کا اعزاز حاصل ہے جب کہ پاکستان اوپی سی ڈبلیوکی سرگرمیوں میں فعال شرکت اورتعاون جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہیگ میں ایشیا گروپ کے ارکان نے پاکستان کواوپی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن تقررکرنے پراتفاق کیا تھا۔
Load Next Story