یوسین بولٹ کودنیا کے تیز ترین مرد کا اعزاز مل گیااسپورٹس
100 میٹر دوڑ میں فائر ہوتے ہی بوسین بولٹ کو پرلگ گئے،پلک جھپکنے میں فاصلہ عبور،نیا ریکارڈ بنادیا
لندن اولمپکس:جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ100 میٹر ریس میں فنشنگ لائن عبور کر رہے ہیں، انھوں نے تیزترین مرد کا اعزاز حاصل کر لیا (فوٹو ایکسپریس)
یوسین بولٹ کودنیا کے تیز ترین مرد کا اعزاز مل گیا،لندن گیمز کی 100 میٹر دوڑ میں فائر ہوتے ہی جمیکن ایتھلیٹ کو پر لگ گئے، پلک جھپکنے میں ہی مقررہ فاصلہ عبور کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کردیا، تاریخ کے عظیم ترین اسپرنٹر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، سابق ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اسافا پاول سے دوڑا ہی نہیں گیا وہ آخری نمبر پر رہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے اولمپک اسٹیڈیم میں جمیکا کے سپر اسٹار اسپرنٹر یوسین بولٹ نے 80 ہزار تماشائیوں کو پلک جھپکنے میں ہی 100 میٹر کا فاصلہ طے کرکے دم بخود کردیا۔ انھوں نے یہ فاصلہ 6.63 سیکنڈ میں عبور کیااولمپک ریکارڈ اور تاریخ کا دوسرا تیز ترین ٹائم ہے۔ بیجنگ اولمپکس میں یوسین بولٹ نے یہ فاصلہ 9.69 سیکنڈ میں عبور کیا تھا تاہم ورلڈ ریکارڈ 9.58 بھی ان کے نام ہی ہے۔
اولمپکس سے قبل جمیکا میں ٹرائلز کے دوران یوہان بلیک سے 100 اور 200 میٹر دوڑ ہارنے کی وجہ سے ان کے دنیا کے تیز ترین مرد ہونے کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے تاہم ریس کے آغاز سے قبل 25 سالہ اسپرنٹر کے چہرے پرگھبراہٹ کے کوئی آثار نظر نہیں آئے، وہ ڈی جے کے انداز میں ایک ہاتھ کان پر رکھ کر مسکرائے، فائر ہونے سے قبل بلاک پر پوزیشن سنبھالنے کے بعد انھوں نے ایک انگلی ہونٹوں پر رکھ کر پُرجوش کرائوڈ کو خاموش ہونے کا اشارہ کیا اور پھر آسمان کی جانب دیکھا۔
جیسے ہی فائر ہوا یوسین بولٹ نے راکٹ کی طرح اپنی جگہ چھوڑی،آغاز کے معاملے میں امریکا کے جسٹن گیٹلن ان پر بازی لے گئے تاہم 50 میٹر کے بعد بولٹ گویا ہوا میں اڑتے ہوئے فنشنگ لائن عبور کرگئے،ان کے ہموطن بلیک نے ذاتی بہترین وقت 9.75 سیکنڈ پر فاصلہ عبور کیا اور چاندی کا میڈل حاصل کیا جبکہ گیٹلن نے برانز میڈل اپنے نام کیا، انھوں نے 2004 کے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتا تھا تاہم بعد میں وہ ڈوپنگ کی وجہ سے چار برس پابندی کا شکار رہے۔
یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ چیمپئن شپ میں غلط آغاز کی وجہ سے تھوڑا نروس تھا مگر کوچ گلین ملز نے کہا کہ میرا پاور پوائنٹ آغاز نہیں اختتام ہے، اس لیے تمام تر فکر ذہن سے نکال دی۔اس ریس کے فیورٹ ایتھلیٹس میں شامل جمیکا کے ہی اسافا پاول نے مقررہ فاصلہ11.99 سیکنڈ میں طے کیا اور سب سے آخری نمبر پر رہے۔