تمغوں کی دوڑ میں چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
تیسرے نمبر پر میزبان برطانیہ بھی تیزی سے گولڈ میڈلز پرہاتھ صاف کرنے میں مصروف، چینی ڈائیورز کا ناقابل شکست سفرجاری
تیسرے نمبر پر موجود میزبان برطانیہ بھی تیزی سے گولڈ میڈلز پرہاتھ صاف کرنے میں مصروف، چینی ڈائیورز کا ناقابل شکست سفرجاری ، فوٹو اے ایف پی ، فائل
لندن اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا، تیسرے نمبر پر موجود برطانیہ نے بھی تیزی سے گولڈ میڈلز پرہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔ چینی ڈائیورز کا ناقابل شکست سفر جاری ہے، مینز اسٹل رنگز جمناسٹک میں برازیل کے آرتھر زینیٹی نے اپ سیٹ کردیا،روس کی عالیہ مصطفٰینہ نے بھی میدان مار لیا، مینز 50 میٹر تھری پوزیشن رائفل ایونٹ میں اٹلی کے انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نے نیا اولمپک ریکارڈ کیا،
گھڑسواری کے ٹیم شوجمپنگ مقابلے میں سعودی عرب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن اولمپکس میں میڈلز کے لیے چین اور امریکا میں کشمکش جاری ہے،پیر کو آخری اطلاعات موصول ہونے تک چین نے 31 گولڈ سمیت 64 مجموعی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن سنبھالی ہوئی تھی،امریکا28 گولڈ سمیت 61 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا، برطانیہ نے بھی 18 سونے کے تمغوں سمیت 40 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔
پیرکو مینز اسٹل رنگز جمناسٹک میں برازیل کے آرتھر زینیٹی نے چین کے دفاعی چیمپئن چین یبنگ کو حیران کرتے ہوئے گولڈ میڈل پر قبضہ کرلیا۔ ویمنز ان ایون بار جمناسٹک میں روس کی عالیہ مصطفٰینہ نے ٹائٹل فیورٹ جمناسٹس کو پچھاڑ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا، 17 سالہ عالیہ نے جمناسٹک میں روس کو لندن گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جتوایا ہے،
وہ گذشتہ ہفتے ٹیم ایونٹ میں سلور اور آل ارائونڈ میں برانز میڈل پا چکی ہیں۔ مینز 50 میٹر تھری پوزیشن رائفل ایونٹ میں اٹلی کے انجنیئرنگ اسٹوڈنٹ نکولو کیمپرینی نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ویمنز لیزر ریڈیل سیلنگ ریس میں چین کی زو لجیا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ مینز لیزر سیلنگ میں آسٹریلیا کے ٹام سلنگزبی نے سونے کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا، وہ بیجنگ اولمپک میں 22 ویں نمبر پر رہے تھے۔
مینز والٹ جمناسٹک میں یانگ ہاک سیون نے جنوبی کوریا کو اس ایونٹ کی تاریخ کا پہلا اولمپک گولڈ میڈل جتوایا۔ مینز ٹریپ شوٹنگ میں کروشیا کے جیوانی سیرنوگوراز نے ٹھیک نشانہ لگاکر سونے کے تمغے پر قبضہ کیا۔ اٹلی کے ماسیمو نے سلور اور کویت کے فہد الدیہانی نے برانز میڈل جیتا۔ گھڑ سواری کے ٹیم شوجمپنگ ایونٹ میں برطانیہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا،
نیدرلینڈ نے سلور اور سعودی عرب نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ ویمنز 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں چین کی وو منزیا نے سونے کا تمغہ جیت کر اپنی ہموطن گو جنگجنگ کا 6 اولمپک میڈلز کا ریکارڈ برابر کردیا، چین کا ڈائیونگ ایونٹ میں ناقابل شکست سفر جاری اوروہ اب تک تمام پانچ مقابلوں میں سونے کے تمغے جیت چکا ہے۔