پاکستانی ٹیم کو بلانے سے انکار پر ایشیا کپ کی بھارتی میزبانی خطرے میں

ایونٹ آئندہ برس شیڈول،انڈر19 ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کوالالمپور منتقل ہوچکا، بھارتی بورڈ آفیشل

ایونٹ آئندہ برس شیڈول،انڈر19 ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کوالالمپور منتقل ہوچکا، بھارتی بورڈ آفیشل۔ فوٹو: فائل

PORTLAND:
پاکستان کی میزبانی سے انکار کے سبب بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑگیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر قائم کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز ( سی او اے ) کی گزشتہ دنوں ہونے و الی میٹنگ میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ بھی زیرغور آیا، تاہم ابھی تک بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشین ایونٹ میں شرکت کی اجازت دینے کی صورتحال واضح نہیں ہوئی ہے تاہم اگر بھارتی روش برقراررہی تو پھر بی سی سی آئی کو انڈر19 ایشیا کپ کی طرح سینئر ایشیا کپ کی میزبانی سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے، اس کیلیے اسے فوری طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کرنا ہوگا جو متبادل وینیو کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

ادھر بی بی سی آئی آفیشل نے ملکی میڈیا کو بتایا کہ جیسا کہ ہم پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلیے مرکزی حکومت سے اجازت حاصل نہیں کرپائے تھے اب بھی صورتحال ویسی ہی ہے، اگرچہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلیے پاکستانی پلیئرز کو بھارتی ویزے دیدیے گئے تھے لیکن حکومت کے مطابق کرکٹ میں معاملہ قدرے مختلف ہے، اس میں دونوں ممالک کے عوام جذباتی طور پر جڑجاتے ہیں، ہم نے ابھی تک جب بھی حکومت سے پاکستانی ٹیم کی میزبانی کے لیے درخواست کی کوئی جواب نہیں ملا، البتہ ہمیں اس ایشیا کپ پرکوئی فیصلہ جلد اور اس کی بابت اے سی سی کو مطلع بھی کرنا ہوگا، ایونٹ میں بہت سے لاجسٹک معاملات بھی ہوتے ہیں جسے میزبان ملک کو حل کرنا ہوتا ہے۔
Load Next Story