ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلمان بلوچ پی ایس پی میں شامل
ایم کیو ایم کو عوام ووٹ نہیں دیں گے،متحدہ اب ممی قومی موومنٹ بن چکی،مصطفیٰ کمال
ہم نے فاروق ستار کو نا چاہتے ہوئے بھی پارٹی کا سربراہ تسلیم کیا، سلمان مجاہد بلوچ۔ فوٹو : فائل
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے پاک سر زمین میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انی قائم خانی دیگر ذمے داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس مو قع پر پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں 3 مارچ 2016 سے سلسلہ چل رہا ہے لوگ آرہے ہیں حق چھانے کے لیے اور باطل مٹ جانے کیلیے ہے پاک سر زمین کی مہر لگتی ہی چلی جائے گی۔ دنیاوی حالات ہیں اور بیت المقدس کے حوالے سے امریکی بیان پر تشویش ہے مذہب کی بات آتی ہے اس پر ہم سمجھوتہ نہیں کرتے ہم نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو واضح اور بولڈ اسٹیپ لینا چاہیے اس سے پہلے کے امریکی بیان پر جلاؤگھیراؤ ہو حکومت موقف پیش کرے ایسا نا کرے کے ملک میں کچھ ہو تو پھر حکومت بیان دے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ مہاجروں سندھ کے لوگوں آج حیدرآباد میں جلسہ ہورہا ہے ایم کیو ایم والے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ عوامی حمایت ان کے ساتھ ہے کونسلر میئر ایم پی اے چئرمین آپ کے ساتھ ہیں پھر جلسے کرنے کی ضرورت کیوں ، انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی ساری جدوجہد آئندہ الیکشن جیتنے کیلیے نہیں بلکہ لوٹا ماری جاری رکھنے کیلیے ہے، ایم کیو ایم والوں کو یقین ہے کہ2018 میں الیکشن نہیں جیتیں گے لیکن 2018 تک یہ ڈرامہ صرف نوٹ پیٹنے کیلیے کیے جارہے ہیں۔
سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ حیدرآباد کے میئر نے کروڑوں کی کرپشن کی ہے کراچی اور حیدرآبادکے بلدیاتی نمائندے کرپشن کر کے پارٹی کے جلسوں پر پیسہ لگا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ کراچی سے صرف165 کلو میٹر دور جاکرفاروق ستار مہاجر صوبے کے نعرے سے دستبردار ہو گئے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہرانے والا آدمی ہمارے فلسفے کا مہر ہے، میں سلمان مجاہد بلوچ کو مبارک باد دیتا ہوں اور ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس مو قع پر ایم کیوایم کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے کہاکہ22 اگست ہمارے لیے سانحہ سے کم نہیں تھا ہم نے فاروق ستار کو نا چاہتے ہوئے بھی پارٹی کا سربراہ تسلیم کیا،کراچی اور حیدر آباد کے شہریوں کو ٹرک کی بتیوں سے لگایا جا رہا ہے آپ کہتے ہیں ہمارا لندن سے رابطہ نہیں لیکن ایسا نہیں ہے آج پھر آپ نے اس شہر اور اس کے باسیوں کو اپنی اورایم کیو ایم کو ذاتی مفادات اور کرپشن کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔