ریس کے موقع پر بولٹ پر بوتل پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ریس کے موقع پر بولٹ پر بوتل پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ریس کے موقع پر بولٹ پر بوتل پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا, فوٹو اے ایف پی

100 میٹر مینز دوڑ کے موقع پر یوسین بولٹ پر بوتل پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم اس سے قبل اسے ایک جوڈو پلیئر کا پیٹھ پر پنچ بھی برداشت کرنا پڑا۔ ڈچ جوڈو پلیئر ایڈتھ بوش کا کہنا ہے کہ ریس کے آغاز سے قبل میرے آگے موجود ایک شخص یوسین بولٹ کے خلاف نعرے لگا رہا تھا۔


اچانک اس نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی بوتل ایتھلیٹس کی جانب اچھالی جو یوہان بلیک کے عقب میں کچھ میٹرز کے فاصلے پر گری، میں نے غصے میں آکر اس کی پیٹھ پر ایک ہاتھ بھی جڑا بعد میں سیکیورٹی گارڈز اسے وہاں سے لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے بوتل پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف سیباستین کوئے کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں اس قسم کی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ویسے بھی جوڈو پلیئر کا پنچ پڑنے سے بوتل پھینکنے والے کے ساتھ فوری انصاف ہوگیا۔
Load Next Story