وسیم اکرم نے نوجوانوں کو تربیت دینے کی پیشکش کردی
کل وقتی طورپرذمہ داری نہیں اٹھا سکتاجب بھی ملک میں ہوادستیاب رہوں گا،سابق پیسر
کل وقتی طورپرذمہ داری نہیں اٹھا سکتاجب بھی ملک میں ہوادستیاب رہوں گا،سابق پیسر, فوٹو اے ایف پی
سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر نوجوان پیسرز کو تربیت دینے کی پیشکش کردی، ان کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکاکہ پاکستان میں نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں مگر میرا شیڈول کافی مصروف ہے، اس لیے کل وقتی طور پر یہ ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا مگر جب بھی ملک میں ہوا تو نوجوان بولرز کی رہنمائی کیلیے دستیاب ہوںگا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی سی بی نے کہا تھا کہ وہ وسیم اکرم کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وسیم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر بات صلاحیتوں کو نکھارنے کی ہے۔ عمرگل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس کا اچھا دور گزر گیا، وہ ایک کوالٹی بولر مگر مسئلہ یہ ہے کہ اب تک ٹیم میں اپنے کردار کوہی نہیں سمجھ پایا، نہ ہی وہ اپنی بولنگ کو مختلف فارمیٹس کے لحاظ سے تبدیل کرتا ہے۔
ٹوئنٹی 20 میں بھی اس کی بولنگ ٹیسٹ جیسی ہی ہوتی ہے۔ وسیم اکرم نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کو کرکٹ کیلیے بھی خوش آئند قرار دیا۔