پریانکا اور کترینہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرینگی

آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کولکتہ میں ہوگی، مدن مترا

آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کولکتہ میں ہوگی، مدن مترا فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف 2 اپریل کو انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں سالٹ لیک کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر کھیل مدن مترا کا کہناتھا کہ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کولکتہ نائٹ رائڈ کے شریک مالک شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کیا جائے گا۔

مدن مترا کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ وہاں پروگرام سے قبل اور اس کے بعد کوئی میچ طے نہیں۔
Load Next Story