بھارتی فلموں کی نمائش سے انڈسٹری کو نقصان پہنچا زارا اکبر
غیر ملکی فلمیں دکھانے کے خواہشمند پاکستانی فلمیں باہر بھجوائیں، اداکارہ
غیر ملکی فلمیں دکھانے کے خواہشمند پاکستانی فلمیں باہر بھجوائیں، اداکارہ فوٹو: فائل
اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
جو لوگ بھارتی فلمیں دکھانا چاہتے ہیں انھیں پاکستانی فلمیں بھارت میں دکھانے کے لیے بھی انتظامات کرنے چاہئیں ۔ ایک انٹر ویو میں زارا اکبر نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ کیا جائے لیکن انڈسٹری میں ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
انھوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے انڈسٹری سے وابستہ تمام رائٹرز فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہونا چاہیے اور مشترکہ طور پر پراجیکٹس کا آغاز کرنا چاہیے اس سے نہ معیاری کام ہوگا بلکہ سرمائے کا کم بوجھ ہونے کی وجہ سے زیادہ فلمیں بھی بنائی جا سکیں گی۔