عوام ایکسپریس کا انجن فیل مسافر مشتعل ٹریک پر دھرنا

ٹرین8گھنٹے رکی رہی،مسافروں نے لاہور جانیوالی بزنس ایکسپریس کو بھی روک دیا

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عوام ایکسپریس کی روانگی سے قبل اپ اور ڈائون کی کسی بھی ٹرین کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا انجن فیل،ٹرین8گھنٹے کھڑی رہی۔

مشتعل مسافروں کا ریلوے ٹریک پر دھرنا۔کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین روک دی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس کا انجن شہداد پور میں فیل ہو جانے کے باعث ٹرین8گھنٹے کھڑی رہی جس پر مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیکر کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین کو روک لیا۔




مشتعل نوجوان ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے اور حکومت، ریلوے انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عوام ایکسپریس کی روانگی سے قبل اپ اور ڈائون کی کسی بھی ٹرین کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر ریلوے انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔

آخری اطلاع تک ریلوے انتظامیہ نے انجن منگوا کر 8گھنٹے تاخیر سے عوام ایکسپریس کو روانہ کرنے کے بعد ،2گھنٹہ تاخیر سے بزنس ٹرین کوبھی روانہ کر دیا ہے۔
Load Next Story