پاکستانی بیٹسمینوں کو یارکرز سے شکار کرنے کا منصوبہ
اپنے بولرزمیں وسیم اکرم جیسی خصوصیات لانا چاہتا ہوں، جنوبی افریقی بولنگ کوچ
سب سے اہم ہتھیار شارٹ پچ بالز کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے، ایلن ڈونلڈ فوٹو: اے ایف پی/فائل
جنوبی افریقہ نے پاکستانی بیٹسمینوں کو اب یارکرز سے شکار کرنے کا منصوبہ بنالیا، نیٹ پریکٹس کے دوران فل لینتھ بولنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بولرز میں وسیم اکرم جیسی خصوصیات لانا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم سوائے دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے اب تک جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کا سامنا کرنے میں بُری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، اس پر مزید تباہی ڈھانے کیلیے پروٹیز بولرز نے ابھی یارکرز پر اپنی توجہ مرکوز کرلی،خاص طور پر میزبان بولرز اختتامی اوورز میں اپنی بولنگ کو مزید مہلک بناتے ہوئے رنز کی رفتار روکنے کے خواہاں ہیں۔
ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بولرز کو وسیم اکرم کی کچھ ویڈیوز دکھا کر سمجھانے کی کوشش کی کہ یارکر دراصل ہوتے کیا ہیں، ہم دنیا کا خطرناک ترین بولنگ یونٹ بننا اور انتہائی دبائو کے لمحات میں بھی حریف سائیڈ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، وسیم اکرم کے بارے میں سب جانتے ہیں، جب اختتامی اوورز میں وہ گیند سنبھالتے تھے تو حریف سائیڈز کی بچی کچھی امیدیں بھی دم توڑ جاتی تھیں، وہ گیند کو دونوں جانب موو کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
یہی چیز ہم بھی چاہتے ہیں تاکہ بیٹسمین کو آخری وقت تک معلوم نہ ہوسکے کہ گیند کسی سمت جائے گی۔ ڈونلڈ نے کہا کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ہمارے بولرز ہدف کے دفاع میں کمزور ثابت ہوئے جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اس لیے اب ہم یارکرزمیں مہارت سے پاکستانی بیٹسمینوں کو قابو کرنا چاہتے ہیں،اسی کے ساتھ ہم شارٹ پچ بالزکا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے، یہ ہمارا سب سے اہم ہتھیار ہے، بلوم فائونٹین میں فیلڈ بڑی ہونے کی وجہ سے ہمیں شارٹ بالز سے کافی مدد ملی اور اب سنچورین میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔