کراچی اسکواش عامر اطلس خان کی سیمی فائنل میں رسائی
دانش سے مقابلہ ہو گا، ناصر اور فرحان بھی فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے کے لیے کوشاں۔
دانش سے مقابلہ ہو گا، ناصر اور فرحان بھی فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے کے لیے کوشاں۔ فوٹو: فائل
ٹاپ سیڈ عامر اطلس خان نے سخت مقابلے کے بعد سید علی شاہ بخاری کو شکست دے کر پہلی ڈی ایچ اے کراچی انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
آصف نواز اسکواش کمپلیکس میں عامر نے55 منٹ کے جان توڑ مقابلے کے بعد مینزکوارٹر فائنل میں 11-7،9-11، 4-11، 11-2، 11-5 سے کامیابی حاصل کی، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چھوٹے بھائی اور سیڈ4 دانش اطلس خان سے ہو گا، جنھوں نے دوسرے کوارٹر فائنل میں خواجہ عادل مقبول کو36 منٹ میں 11-9، 12-10، 5-11 اور 11-5 سے ہرایا،دوسرا سیمی فائنل سیڈ2 ناصر اقبال اور فرحان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ناصر نے تیسرے کوارٹر فائنل میں عاقب حنیف کو 42 منٹ کی تگ و دو کے بعد 11-8 ،11-8 او ر 11-7 سے زیر کیا، فرحان نے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں کوالیفائر نو شیروان خان کو 9-11،11-8،11-7اور11-6 سے شکست دی۔
مقابلہ43 منٹ تک جاری رہا۔ ویمنز ایونٹ میں آمنہ لطیف نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیڈ2 زینب کمال خان کو اپ سیٹ شکست دی، آمنہ نے اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار حریف کو44 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 9-11، 11-4، 11-6 اور 11-4 سے قابو کیا،دوسرے کوارٹر فائنل میں زوہا خالد کیخلاف رفعت خان دو گیمز ہارنے کے بعد ہرٹ ریٹائرڈ ہو گئیں، ثمر انجم نے مدینہ ظفر کو25 منٹ میں 11-6،11-8اور11-5 سے ہرا دیا،چوتھے کوارٹر فائنل میں روشنا محبوب کو عائشہ ظفر کے خلاف واک اوور مل گیا، جمعرات کو سیمی فائنل میں زوہا خالد کا ثمر انجم جبکہ روشنا محبوب کا آمنہ لطیف سے مقابلہ ہو گا۔