ایف آئی اے اور نیب سمیت متعدد اداروں کی بجلی منقطع

واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بجلی بحال کردی گئی.

واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بجلی بحال کردی گئی. فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف آئی اے، وفاقی محتسب، نیب، بھوپال ہاؤس، قصرناز، پاسپورٹ آفس سمیت متعدد سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی۔

واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد نیب، ایف آئی اے اور وفاقی محتسب کے دفاتر میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی نے بدھ کو 85 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاک پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے تحت آنے والے وفاقی حکومت کے 14 دفاتر کی بجلی منقطع کردی۔




جن دفاتر میں بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی ان میں ایف آئی اے، وفاقی محتسب، نیب، بھوپال ہاؤس(انٹیلی جنس بیورو)، قصر ناز، پاسپورٹ آفس اور دیگر ادارے شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، وفاقی محتسب اور نیب کے دفاتر کی بجلی واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بحال کردی گئی تاہم دیگر اداروں میں بجلی کی فراہمی رات گئے تک بحال نہیں کی گئی تھی۔
Load Next Story