موجودہ نظام کے تحت الیکشن سے ملک ٹوٹ جائیگا طاہرالقادری

مستقبل سے متعلق 17 مارچ کو اعلان کرینگے،آزاد الیکشن کمیشن شدید دباؤ کا شکار ہے.

عبوری حکومت کیلیے مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتا، تبدیلی کیلیے بڑی سرجری کی ضرورت ہے. فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت انتخابات ہوئے تو ملک ٹوٹ سکتا ہے۔

بدھ کولاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کا آزاد ہونا ضروری ہے مگر افسوس کہ الیکشن کمیشن شدید دباؤ کا شکار ہے۔




ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کے لیے کسی مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ انھیں انتخابات شفاف ہوتے نہیں دکھائی دے رہے۔انھوں نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق وہ 17 مارچ کو اعلان کرینگے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت ہے عام انتخابات سابقہ نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوت جائے گا۔ انھوں نے بادامی باغ واقعے کی مذمت کی ۔
Load Next Story